دنیا امریکہ کی نئي حکومت کی جانب سے منہ زوری ترک کیے جانے کی منتظر ہے: ظریف
وزیر خارجہ نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس ملک کے نئے حکام کی جانب سے منہ زوری کی پالیسی ترک کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں نئے امریکی حکام کی جانب سے منہ زوری کی پالیسی ترک کر کے کثیر فریقی رخ، تعاون اور قانون کے احترام کی پالیسی اختیار کیے جانے کی امید ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکی عوام نے اپنی بات کہہ دی ہے اور دنیا بھی اس وقت یہ دیکھ رہی ہے کہ امریکہ کے نئے حکام، باہر جانے والی (ٹرمپ) حکومت کی تخریب کاری، قانون شکنی اور منہ زوری کی روش کو ترک کرتی ہے یا نہیں اور کثیر فریقی رخ، تعاون اور قانون کے احترام کی پالیسی کو اختیار کرتی ہے یا نہیں؟
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے: کردار سب سے اہم چیز ہے۔ ایران کا ماضی پوری طرح عیاں ہے: عزت و احترام کا تحفظ، مفادات اور ذمہ دارانہ سفارتکاری۔