ایران میں یوریشیا اقتصادی یونین کا بین الاقوامی اجلاس
Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
شمالی ایران کے شہر بندرانزلی میں علاقائی روابط کی توسیع میں آزاد علاقوں کے کردار کے زیر عنواں یوریشیا اقتصادی یونین کا بین الاقوامی اجلاس شروع ہو گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس بین الاقوامی اجلاس میں جو حفظان صحت کے تمام طبی اصولوں اور کورونا پروٹوکول کے ساتھ منعقد ہوا ہے، بعض ایرانی اور غیر ملکی عہدیدار شریک ہیں۔
یوریشیا اقتصادی یونین کے اس ایک روزہ اجلاس کا مقصد گنجائشوں اور توانائیوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کئے جانے میں سرگرم عمل اقتصادی ماہرین کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور ایرانی و غیر ایرانی ماہرین کی توانائیوں کی بنیاد پر یوریشیا اقتصادی یونین کے رکن ملکوں کے ساتھ کسٹم تعاون کے مواقع فراہم کرنا ہے۔