Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ہرات خواتین فلم فیسٹول میں ایرانی خاتون ہدایتکار جج مقرر

ہرات کے چھٹے خواتین فلم فیسٹول کے ججز میں ایران کی خاتون ہدایتکار کا نام شامل کر لیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی معروف خاتون ہدایتکار نرگس آبیار کو ہرات کے چھٹے خواتین فلم فیسٹیول کی جیوری میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فیسٹول کے ججوں میں افغانستان، ہندوستان، امریکہ، اسپین، روس، یونان، تاجکستان، فرانس اور ترکی کی فلمی ہستیاں اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔

اس سے قبل کے فلم فیسٹول میں ایران کی معروف معروف فلمی ہستی رخشان بنی اعتماد کو جیوری میں شامل کیا گیا تھا

۔یہ فلم فیسٹول ورلڈ سینیما اور وومین سینیما، دو شعبوں پر مشتمل ہوگا۔ عالمی سینیما کے شعبے میں عام موضوعات پر فلمیں شامل ہوں گی لیکن ویمن سینیما کے شعبے میں وہ فلمیں شامل ہوں گی جو خواتین کے مسائل کے بارے میں ہوں گی۔ اس فلم فیسٹول کے لئے دنیا کے ایک سو بائیس ملکوں سے تین سو فلمیں بھیجی گئی ہیں جن میں سے ستائیس ملکوں کی تہتر فلموں کو اس میں پیش کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ٹیگس