Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے دباؤ بنا کر ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کا پھر خواب دیکھا

ایران کے امور میں امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے الیوٹ آبرامز نے زور دے کر کہا ہے کہ واشنگٹن، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھے گا۔

ابرامز نے سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ جب تک وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں اس وقت تک ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی۔ الیوٹ ابرامز نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن کا اسلامی جمہوریہ پر دباؤ ڈالنے کا بنیادی مقصد تہران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

ایران کے امور میں امریکی حکومت کے نمائندے نے گزشتہ دنوں بھی کہا تھا کہ ٹرمپ اپنی حکومت کے باقی ماندہ دنوں میں ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کریں گے اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکا جائے گا۔

واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا مقصد تہران کے ساتھ بقول انکے نیا سمجھوتہ کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عالمی سامراج مخالف استقامی محاذ میں قائدانہ کردار کا حامل ایک ملک ہے اور علاقے میں امریکی و صیہونی اقدامات اور سازشوں کی راہ میں ایک بنیادی رکاوٹ کے طور پر سرگرم عمل ہے جسکے باعث اسے گزشتہ چالیس برسوں میں ہمیشہ عالمی سامراج کی جانب سے اقتصادی و طبی دہشتگردی کا سامنا ہے۔

ٹیگس