Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران نے کی کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے غیرقانونی پابندیوں پر نکتہ چینی

ویانا میں تعینات بین الاقوامی تنظیموں میں ایرانی سفیر اور مستقل نمائندے نے کورونا کی وبا کے خلاف ترقی پذیر ممالک کے اقدامات کیلئے غیرقانونی یکطرفہ پابندیوں اور ان کے نتائج پر تنقید کی۔

ویانا میں تعینات بین الاقوامی تنظیموں میں ایرانی سفیر اور مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے پیر کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم  اور یو این آئی ڈی او کونسل(UNIDO)) کے 48 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور UNIDO کے مابین متعدد منصوبوں کے نفاذ میں موجودہ تعاون اور ترقی پذیر ممالک کی سرگرمیوں اور ترقیاتی پروگراموں میں اس تنظیم کے بنیادی کردار پر تاکید کی۔

غریب آبادی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے حصول کیلئے ممالک کی جانب سے بین الاقوامی وعدوں پر عمل درآمد کرنا اور مشترکہ کوششیں، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی کاموں کی تقسیم کے ذریعہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خوشگوار ماحول بنانے کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ یو این آئی ڈی او نے صلاحیت اور مواقع کو فراہم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کو ضرورت مند ممالک کے لئے ضروری اشیاء تک رسائی اور کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری اور اس کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔

ٹیگس