Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ۲۵ نومبر کو ایران میں کورونا کی صورت حال

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو انہتر مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے تیرہ ہزار آٹھ سو تینتالیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار تین سو ستر مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو انہتر افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھیالیس ہزار دو سو سات ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کے آٹھ لاکھ چورانوے ہزار تین سو پچاسی کورونا مریضوں میں سے چھے لاکھ پچیس ہزار چھے سو چھے افراد کورونا کو شکست دینے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد  چھے کروڑ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے چودہ لاکھ سترہہزار مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے اور تقریبا چار کروڑ بیس لاکھ کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک کروڑ تیس لاکھ کورونا مریضوں اور دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار کورونا مریضوں کی اموات کے ساتھ امریکہ پہلے نمبر ہے۔

 

ٹیگس