Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • خفیہ معلومات کے افشاء ہونے پر ایران کی کڑی نکتہ چینی

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے نطنز جوہری تنصیبات میں 3 نئے کلسٹرسینٹری فیوجز کی تنصیب کے ایرانی منصوبے سے متعلق خفیہ معلومات کے افشاء ہونے پر کڑی تنقید کی ہے۔

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عالمی جوہری ادارے کی خفیہ رپورٹ جس میں ایران کے خفیہ خط کے مندرجات تھے اس سے پہلے کہ بورڈ آف گورنرز کے ممبر اس کا مطالعہ کرتے میڈیا میں شائع ہوئی۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ عالمی جوہری ادارہ صرف تبدیلیوں کو آپ ڈیٹ کرنے کا ذمہ دار نہیں بلکہ اس کی ذمہ داری ہے کہ رکن ممالک کی خفیہ معلومات کا بھی تحفظ  کرے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کو اپنی رازداری کے طریقہ کار بشمول خط و کتابت کے لئے گیویٹم سائٹ کے استعمال پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق عالمی جوہری ادارے کی خفیہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔

اس سے پہلے بھی ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے میڈیا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی خفیہ رپورٹوں کی اشاعت پر احتجاج کیا تھا۔

ٹیگس