Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  •  6 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے گیارہ ہزار پانچ سو اکسٹھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک ہزار تین سو تینتیس کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو سو چورانوے افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر مرنے  والوں کی تعداد پچاس ہزار تین سو دس ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ اموات کی تعداد ساڑھے چار سو سے زائد اور متاثرین کی یومیہ تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہوگئی تھی جس میں گزشتہ چند روز سے مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک سات لاکھ تیس ہزار سات سو اٹھانوے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد  چھے کروڑ ستر لاکھ  ہو گئی ہے جن میں سے پندرہ لاکھ چھتیس ہزار اموات واقع ہو چکی ہیں اور تقریبا چار کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 

 

ٹیگس