Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • علاقے کے مسائل میں عمان کا کردار قابل تعریف ہے: عباس عراقچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے علاقے اور دنیا کے حالات کے سلسلے میں عمان کے متوازن رویے کو سراہا ہے۔

مسقط کے دورے پر گئے ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نےاس ملک کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات میں باہمی و علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ 

سید عباس عراقچی نے ایران و عمان کے حکام کے درمیان مسلسل صلاح و مشورے کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے موجودہ حالات میں دونوں ملکوں کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔ 

عمان کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی گنجائشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اقتصادی و تجارتی میدانوں میں باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ البوسعیدی نے علاقائی مسائل کے بارے میں مسقط تہران مذاکرات کی اہمیت کی یاد دہانی کراتے ہوئے جدید بین الاقوامی حالات میں علاقائی ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ مفاہمت کی زمین ہموار ہونے کی امید ظاہر کی۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، ایران و عمان کے درمیان اسٹریٹیجک مشاورتی کمیٹی کے ساتویں دور کے اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کو مسقط پہنچے۔

ٹیگس