Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • 16 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو تیرہ افراد جاں بحق ہوئے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں سات ہزا چھے سو تین نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار ایک سو ستاون مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

 سیما سادات لاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ اکتیس ہزار ستتر ہو گئی ہے جن میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو تیرہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد باون ہزار آٹھ سو تراسی ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں اب تک آٹھ لاکھ چوالیس ہزار چار سو تیس مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

 دنیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد سات کروڑ انتالیس لاکھ تین ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے کم سے کم سولہ لاکھ چوالیس ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور تقریبا  پانچ کروڑ بیس لاکھ کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس