ایران کے مقابلے میں ٹرمپ ناکام رہے: امریکی سینیٹر
امریکی ایوان نمائندگان میں مسلمان رکن الہان عمر نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ٹرمپ کی پالیسیوں کو شکست خوردہ قرار دیا ہے۔
الہان عمر نے ریسپونسیبل اسٹیٹ کرافٹ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے دباؤ کے مقابلے میں ایران کی حکومت اور قوم کی استقامت کا ذکر کیا اور کہا کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ٹرمپ کی پالیسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں مینے سوٹا کی مسلمان خاتون نمائندہ نے اسی طرح مختلف بین الاقوامی معاہدوں منجملہ ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے نکلنے کے بارے میں ٹرمپ حکومت کے غیر قانونی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکہ کی پالیسیاں المناک واقع ہوئی ہیں جن سے عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
مئی دو ہزار اٹھارہ میں امریکہ نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر کے ایران کے خلاف ہر قسم کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔
ٹرمپ نے اس بات کا بھی یقین دلایا تھا کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر ایران کو مذاکرات کرنے اور نیا معاہدہ طے کرنے پر مجبور کر دیں گے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ٹرمپ کے چار سالہ دور حکومت میں امریکہ اپنا یہ مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔