ایران میں جیش الظلم کے دہشتگرد کو پھانسی دیدی گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i378277-ایران_میں_جیش_الظلم_کے_دہشتگرد_کو_پھانسی_دیدی_گئی
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں کوہ بیرک کے واقعہ کے اہم دہشتگرد کو پھانسی دیدی گئی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران میں جیش الظلم کے دہشتگرد کو پھانسی دیدی گئی

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں کوہ بیرک کے واقعہ کے اہم دہشتگرد کو پھانسی دیدی گئی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے کوہ بیرک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دو جوانوں کو دہشتگردانہ حملے میں شہید کرنے والے دہشتگرد گروہ جیش الظلم کے اہم دہشتگرد عبدالحمید میربلوچ‌ زهی کو آج صبح پھانسی دیدی گئی۔

واضح رہے کہ 9 اپریل 2015 کو ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے خاش اور سوران کے قریب کوہ بیرک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دو جوانوں کو دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔