ایران میں کورونا کنٹرول کی کامیاب کوششیں
ایران میں کورونا سے متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چھے ہزار تین سو نوے نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے سات سو دو مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ پچیس ہزار ایک سو تینتالیس ہو گئی ہے۔ سیما سادات لاری نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو اٹھائیس مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد پچپن ہزار دو سو تئیس ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں اب تک کورونا کے نو لاکھ اٹھاسی ہزار، آٹھ سو اڑتیس مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔