Jan ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran

قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کے روز مرحوم آیۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی نماز جنازہ پڑھائي۔

آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح اپنے دیرینہ رفیق اور مجاہد عالم دین آيۃ اللہ مصباح یزدی کے جنازے پر نماز اور فاتحہ پڑھ کر انھیں الوداع کہا۔

انھوں نے اسی طرح سنیچر کے روز ایک پیغام جاری کر کے آیۃ اللہ مصباح یزدی کو ممتاز مفکر، لائق مدیر، اظہار حق کے لیے آواز بلند کرنے اور صراط مستقیم پر استقامت کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیۃ اللہ مصباح یزدی مذہبی افکار کی ترویج، اذہان کو روشن کرنے والی کتابوں کی تالیف اور ممتاز شاگردوں کی تربیت کے لحاظ سے بے مثال کردار کے مالک تھے اور وہ ہر اس میدان میں انقلابی طرز پر پیش پیش رہے، جہاں ان کی ضرورت محسوس ہوئی۔

یاد رہے کہ ماہرین کونسل کے رکن اور امام خمینی تحقیقی و تعلیمی مرکز کے سربراہ آیۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدی کا ایک مہینے کی علالت کے بعد جمعے کو انتقال ہو گیا۔

ٹیگس