Jan ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • چار جنوری کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ اب تک تقریبا دس لاکھ اکیس ہزار کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چھے ہزار تہتر ن‏ئے معاملات سامنے آئے جن میں سے سات سو انہتر مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ انچاس ہزار پانچ سو سات ہو گئی ہے۔

سیما سادات لاری نے افسوس کے ساتھ کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو دس مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد پچپن ہزار چھے سو پچاس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں اب تک کورونا کے دس لاکھ، بیس ہزار، سات سو تہتر مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب تک آٹھ کروڑ پچاس لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا اور اٹھارہ لاکھ باون ہزار سے زائد لوگ اس بیماری میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

ٹیگس