Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۳ Asia/Tehran
  • جلد ہی مزید ایک ہزار سینٹری فیوجز نصب کر دئے جائیں گے: صالحی

ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورینیم کی بیس فیصد افزودگی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور ہر گھنٹے سترہ سے بیس گرام افزودہ یورینیم تیار کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے منگل کے روز ایران کے ممتاز دفاعی اور جوہری دانشور شہید محسن فخری زادہ کے چالیسویں کے پروگرام کے موقع پر کہا کہ مجلس شورائے اسلامی کے منظور کردہ بل کے مطابق یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایران کی ہدایات پر کچھ مالی ضروریات پوری ہو جانے اور آئی اے ای اے سے متعلق اقدامات عمل میں لائے جانے کے ساتھ ہی یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تہران کے تحقیقاتی ری ایکٹر کو آئندہ پانچ برسوں میں درکار ایندھن فراہم کر لیا گیا اور بیس فیصد افزودہ یورینیئم کا ذخیرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار آئی آر ٹو ایم سینٹری فیوج مشینوں کی تنصیب، آخری مرحلے میں ہے اور نصب شدہ دو آبشار استعمال کئے جا رہے ہیں یعنی آئی، آر ٹو ایم قسم کی تین سو بیس سے زائد سینٹری فیوج مشینوں کی تنصیب کا کام جاری ہے اور آئندہ دو تین مہینوں کے دوران قانون کے مطابق ایک ہزار سینٹری فیوجز کو نصب کیا جائے گا۔

علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ایک ہزار آئی آر ۶ سینٹری فیوج مشینوں کو تیار کر لیا جائے گا اور صدر روحانی نے اس منصوبے کا مالی بجٹ فراہم کئے جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ٹیگس