Jan ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران بڑی آسانی سے یورینیم کی نوے فیصد افزودگي کر سکتا ہے

ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری پیشرفت اس حد تک ہے کہ ہم بآسانی نوے فیصد تک یورینیم کو افزودہ کر سکتے ہیں۔

بہروز کمال وندی نے سینیر ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے چہلم کے پروگرام کے موقع پر کہا کہ پارلیمنٹ نے جو قانون منظور کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اگر بعض شعبوں میں بیس فیصد سے زیادہ افزودگي کی ضرورت ہو تو ایٹمی توانائي کا ادارہ یہ کام کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ہم اس سلسلے میں دیگر شعبوں کی ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کمال وندی نے کہا کہ اس وقت ملک میں یہ صلاحیت موجود ہے یعنی اگر ہم آج ہی یہ فیصلہ کریں کہ بیس فیصد سے زیادہ افزودگي کریں تو ہم بآسانی یہ کام کر سکتے ہیں۔

ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ یورینیم کی افزودگي وہ واحد شعبہ نہیں ہے جس میں ہماری ایٹمی صنعت سرگرم ہے بلکہ دوسرے مختلف شعبوں میں بھی کام ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مستقبل میں ملک کی ایٹمی صنعت  کی پیشرفت کے بارے میں مزید خبریں سامنے آئيں گي۔

ٹیگس