Jan ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران نے ایک اور زیر زمین میزائل سٹی کی رونمائی کی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس کے ساحل پر اپنی بحری یونٹ کے زیر زمین اسٹریٹیجک میزائل اڈے کی رونمائی کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے جمعے کو اس زیر زمین میزائل سٹی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ارضی سالمیت، خود مختاری اور انقلاب اسلامی کے دفاع میں ہماری منطق خود کو مضبوط و طاقتور بنانا ہے ۔

 سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارے دشمن ہماری منطق کی طاقت کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ طاقت کی منطق سمجھتے ہیں لہذا ان کے تسلط پسندانہ عزائم اور منصوبوں کو روکنے کا واحد راستہ اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ان میزائلوں میں دشمن کے الیکٹرانک جنگی ساز و سامان  سے عبور کرتے ہوئے بھاری تباہی مچانے ، ٹھیک نشانے پر لگنے اور سیکڑوں کیلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اگر دشمن نے ہمیں نقصان پہنچانے کا ارادہ بھی کیا تو ہمارے بہادر جوان اسے خاک میں ملا دیں گے۔

یہ بھی دیکھئے: دشمن ایران سے یوں ہی نہیں گھبراتا! ۔ ویڈیو

ٹیگس