Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
  • ’’پیامبر اعظم 15‘‘ فوجی مشقوں آغاز، ایرانی ساخت کے ڈرونز نے جوہر دکھائے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیامبر اعظم 15 فوجی مشقوں میں شاہد 181" سے موسوم ڈرونز کی طاقت کا مظاہرہ کیا جو بیک وقت سرچ آپریشن، دشمن کی نگرانی اور جنگی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس شعبے میں تیار کئے جانے والے " شاہد 181" سے موسوم ڈرونز نے چار چار کی ٹکڑیوں میں پرواز کا مشن انجام دیا۔

اطلاعات کے مطابق پیامبر اعظم 15 نامی جنگی مشقوں کے پہلے مرحلے میں میزائل اور ڈرونز کے ذریعے مطلوبہ فوجی مشن کا آغاز کیا گيا۔ اس موقع پر "شاہد 181" قسم کے ڈرونز نے چار چار کی ٹکڑیوں میں پرواز کے ذریعے اپنی مہارت اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔

" شاہد 181" سے موسوم ڈرونز، جو بیک وقت سرچ آپریشن، دشمن کی نگرانی اور جنگی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ڈرونز آرکیو 170 کے ایرانی ورژن سے 60 فیصد شباہت رکھتا ہے اور گزشتہ سال سپاہ کے ایرو اسپیس یونٹ میں بڑی تعداد میں تیار کیا گیا ہے۔

یہ ڈرون 1500 کلو میٹرکی دوری اور 25 ہزار فٹ کی بلندی تک مسلسل ساڑھے چار گھنٹے  پرواز کرسکتا ہے۔

بغیر پائلٹ کے "شاہد 181 " قسم کے ان ڈرونز کی اجتماعی پرواز ایک انتہائی پیچیدہ مشن شمار ہوتا ہے، کہ جسے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس شعبے کے انجینیروں نے آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے سے تیار کیا ہے۔

 

ٹیگس