انتقام یقینی ہے! ۔ پوسٹر
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای یہ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں کے قتل کا انتقام مجرمین سے ضرور لیا جائے گا۔
اس حوالے قائد انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نہایت معنیٰ خیز پوسٹر شائع ہوا ہے جس میں گولف کھیلنے میں مگن امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے قریب آسمان میں اڑ رہے ایک ڈرون کی پرچھائی نمایاں ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام کو یقینی قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے:
’’سلیمانی کے قاتل اور قتل کا حکم دینے والوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ حالانکہ ایک عزیز کے بقول سلیمانی کی جوتی ان کے قاتل کے سر سے زیادہ شرف رکھتی ہے، ان کے قاتل کا سر قلم ہو جائے تو وہ سلیمانی کی جوتی کا فدیہ نہیں بن سکتا۔ لیکن بہرحال انہوں نے ایک حماقت کی ہے تو اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا ہوگا۔ حکم دینے والے اور قاتل یاد رکھیں کہ جب بھی ممکن ہوا ان سے انتقام ضرور لیا جائے گا‘‘۔
(16 دسمبر 2020)