طالبان امریکہ کے خلاف جدوجہد کرنے میں مصمم : علی شمخانی
Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
ایران کی قومی سلامتی کے اعلی سیکریٹری نے کہا ہے کہ طالبان امریکہ کے خلاف جدوجہد کرنے میں مصمم ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے اعلی سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے سیاسی وفد سے ہونے والی ملاقات میں، میں نے طالبان کو امریکہ کے خلاف جدوجہد کرنے میں مصمم پایا۔
علی شمخانی نے لکھا کہ جس شخص نے 13 سال تک گوانٹاناموبے جیل میں شکنجے برداشت کئے اس نے علاقے میں امریکہ کے خلاف جدوجہد سے ہاتھ نہیں کھینچا۔
واضح رہے کہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کا ایک سیاسی وفد ان دنوں ایران کے دورے پر ہے اس وفد نے کل ایران کی قومی سلامتی کے اعلی سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات کی۔