Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • اسپین کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایرانی کورونا ویکسین کی قدردانی

اسپین کے ذرائع ابلاغ نے ایرانی دانشوروں کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے کامیاب اور موثر واقع ہونے کی تعریف کی ہے۔

یورپ پریس نے اس سلسلے میں رپورٹ دی ہے کہ ایران نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین عام کورونا وائرس کے مقابلے میں سو گنا زیادہ موثر واقع ہونے کی توانائی رکھتی ہے اور ہر طرح کے کورونا وائرس کو شکست دینے میں اس ویکسین کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

یورپ پریس نے لکھا ہے کہ ایران کی "کوو ایران برکت" نامی کورونا ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے مقابلے میں بھی مکمل طور پر موثر واقع ہوئی ہے۔

اسپین کے دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی ایرانی کورونا ویکسین کے بارے میں اسی طرح کی رپورٹیں دی ہیں۔

ایرانی کورونا ویکسین کی تیاری کا کام کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ حسن جلیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوو ایران برکت ویکسین کے دو ڈوز لگوانے والے تین رضاکاروں کے خون کے نمونوں کی معیاری چانچ پڑتال کی گئی اور نتائج سے پتہ چلا کہ ان افراد کا پلازما برطانوی کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی کورونا وائرس کے سرایت کرنے کی طاقت عام کورونا وائرس کے مقابلے میں ستر گنا زیادہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین "کوو ایران برکت" کی انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز انتیس دسمبر دو ہزار بیس کو کیا گیا تھا۔

ٹیگس