Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا مریضوں کے اعداد و شمار

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے بارہ لاکھ تئیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چھے ہزار آٹھ سو بیس نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے چھے سو ساٹھ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد چودہ لاکھ اکتیس ہزار چار سو سولہ ہو گئی ہے۔ سیما سادات لاری نے افسوس کے ساتھ کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے بہتر مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد اٹھاون ہزار ایک سو دس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں اب تک کورونا کے بارہ لاکھ، تئیس ہزار، ایک سو ستانوے مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب تک تقریبا دس کروڑ چالیس لاکھ لوگ کورونا میں مبتلا اور بائیس لاکھ  انچاس افراد اس بیماری سے  لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ سات  کروڑ پچاس لاکھ سے زائد لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس