Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے خطے سے امریکی فوج کی بے دخلی کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کے قتل کا بہترین انتقام قرار دیا ہے۔

 تہران میں عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراقی عدلیہ کی جانب سے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس قتل کیس کی پیروی کی قدردانی کی ہے۔

 وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خطے سے امریکی فوج کی بے دخلی امریکہ کے اس دہشت گردانہ اقدام کا موثر اور بہترین جواب ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ  شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل میں ملوث عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور اہم ترین علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اس موقع پر مختلف معاملات کے بارے میں اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے اعلی سطحی وفود کے دورے اس بات کی علامت ہیں کہ بغداد اور تہران ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت  دیتے ہیں۔

ٹیگس