Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر دفاع کا ہندوستان کا دورہ، چیف آف آرمی اسٹاف سے اہم مسائل پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے ہندوستان کے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے بدھ کے روز عالمی دفاعی صنعت کی نمائش میں ہندوستان کے چیف آف آرمی اسٹاف بی پی ایل راوت سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان پائے جانے والے تاریخی اور ثقافتی اشتراکات اور ان کے مشترکہ نظریات، بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون، سیکورٹی کے میدان میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے چیف آف آرمی اسٹاف نے عالمی دفاعی صنعت کی نمائش میں ایران کے وزیر دفاع کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریق نے مستقبل میں بھی گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس