Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا ٹیکہ کاری کی تیاری مکمل

صدر ایران حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں وزارت صحت کی ترجی بنیادوں پر رواں ہفتے سے کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ڈاکٹر روحانی نے ایران میں کورونا کے پھیلاؤ کو ایک سال پورا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے دنیا کے حالات تبدیل ہوئے ہیں اور اس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ احتیاط ہے۔

انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ہر قسم کی دوائیں تیار کر رہے ہیں اور باہمی تعاون سے کورونا کی روک تھام کر سکتے ہیں۔ صدر روحانی کا کہنا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک طریقہ اس کی ٹیکہ کاری ہے اور اس سلسلے میں اگر معمول کا راستہ طے کرتے تو ایک دو سال اور لگ جاتے مگر اس کے خطرات اور ان کے نتیجے میں مسائل و مشکلات پیدا ہونے کے سبب عالمی ادارۂ صحت نے ہنگامی طور پر اس کے ویکسین کا جواز صادر کیا۔

صدر ایران نے کہا کہ ایران میں ویکسینیشن کی تیاری مکمل ہو چکی ہے اور کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ بھی ایران پہنچ چکی ہے اور اسی ہفتے عشرہ فجر یعنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کے قومی جشن کے دوران بالفاظ دیگر گیارہ فروری سے قبل ہی وزارت صحت کی ترجیحات کی بنیاد پر کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

ٹیگس