Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کی بدولت دفاعی صنعت میں ایران خود کفیل

وزیردفاع ایران کا کہنا ہے کہ آج ہم اپنی دفاعی صنعت میں 800 سے زیادہ دفاعی مصنوعات خود بنا رہے ہيں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ ہم 800 سے زیادہ اقسام کا دفاعی سازوسامان خود تیار کر رہے ہیں۔

جنرل حاتمی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ہم نے بڑی کامیابی اور مہارت کے ساتھ راستہ طے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران پر پابندیاں لگادی گئی تھیں اور امریکہ سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں نے اس بات کی پوری کوشش کی کہ دفاعی نوعیت کا سازوسامان ایران تک نہ پہنچے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ یہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی الہی اور مدبرانہ قیادت اور فیلڈ مارشل کی حیثیت سے قائد انقلاب اسلامی کی فہم و فراست کی بدولت ہم مختلف میدانوں منجملہ فوجی اعتبار سے اپنے پیروں پر کھڑانے اور خود کفیل ہونے کے راستے پر قدم رکھا۔

جنرل حاتمی نے مزید کہا ہم نے پہلے مرحلے میں فوج کے اختیار میں موجود وسائل کے پیش نظر تعیمر و مرمت کا بیڑا اٹھایا اور اگلے مرحلے میں ریورس انجینیرنگ کی روش اختیار کی، جس کے نتیجے میں ہم آج اپنی دفاعی ضروریات کا سارا سامان خود تیار کررہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس فیلڈ میں اتنی ترقی اور پیشرفت کرلی ہے کہ ہم آج اپنی دفاعی صنعت میں 800 سے زیادہ دفاعی مصنوعات خود بنا رہے ہيں۔

واضح رہے کہ ایران میزائيل ٹیکنالوجی، ڈرونز، بحری جنگی جہاز، آبدوز، ریڈار اور مختلف اقسام کے ٹینک اور توپیں بنانے میں ضروری مہارت اور ٹیکنالوجی کا مالک ہے اور خلائی میدانوں میں بھی قدم رکھ چکا ہے۔

 

 

ٹیگس