Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  •  ملت ایران کی استقامت، جابر قوتوں کے لئے عبرت کا نشان

جواد ظریف: جس نے بھی ملت ایران کو دھمکایا وہ تاريخ کے کوڑے دان میں چلا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے دارالحکومت تہران میں متعین غیرملکی سفیروں اور نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی ایرانی عوام کو دھمکانے کی کوشش کی وہ تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام احترام کا جواب احترام سے دیتے اور دھونس دھمکی اور دباؤ کا جواب استقاقت سے دیتے ہيں۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جواد ظریف نے کہا : گزشتہ سال ہم سب کے لئے ایک بحرانی سال تھا اور دنیا کوویڈ 19 جیسی وبا سے دوچار تھی۔ ایک ایسی مشترک وبا جو اس عالمی بحران سے نجات کے لئے بین الاقوامی اتحاد و یکجہتی کی متقاضی تھی۔

ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا کہ ہم سب اس بات کے شاہد ہيں کہ ملت ایران ٹرمپ کی مسلط کردہ معاشی جنگ اور معاشی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ اور دنیا کے سامنے آج ماضی کی نسبت زیادہ سربلند اور سرافراز ہے، اور جن لوگوں نے ہماری قوم پر جنگ مسلط کی اور سرانجام اپنی قوم کے خلاف بھی جنگ شروع کی ہے، سرانجام وہ تاریخ کے کوڑے دان میں چلے گئے۔

ڈاکٹرظریف نے کہا یہ ایک سبق ہے امریکہ کی نئی حکومت اور تمام ملکوں کے لئے کہ وہ جان لیں کہ ہماری عظیم اور غیور قوم سے کس طرح بات کرنی چاہیے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم ایسے حالات میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن منارہے ہيں کہ تیل کی فروخت پر ہمارا انحصار کمترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ہمارے عوام نے سختیاں برداشت کی ہیں، ہمارے عوام نے مسائل جھیلے ہیں، لیکن ہرگز جابرقوتوں کے سامنے جھکے نہیں اور نہ ہی کبھی جھکيں گے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی عوام کو دھمکانے والے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشان بن گئے اور یہ ہمارے عوام ہیں جو بدستور سرخرو اور سربلند ہیں، یہ میرے اور مجھ جیسے افراد کے لئے ایک عظیم درس اور افتخار ہے کہ ہم اس عظیم قوم کی خدمت کریں۔

 

ٹیگس