پیامبر اعظم 16 فوجی مشقوں میں حملہ آور دفاعی حکمت عملی کا مظاہرہ
پیامبر اعظم (ص) 16فوجی مشقوں کے دوران چھے طرح کی حملہ آور دفاعی حکمت عملی کے تحت مختلف آپریشن انجام دئے گئے ہیں۔
پیامبر اعظم (ص) 16 فوجی مشقوں کے ترجمان جنرل احمد خادم سید الشہدا نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں ان مشقوں کے دوران چھے قسم کی حملہ آور دفاعی حکمت عملی اختیار کئے جانے کی خبر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران کمانڈ بیس، توپوں کی گولہ باری، ہیلی بارن اور اینٹی ہیلی بارن آپریشن انجام دیئے اور ان کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
انہوں نے اسی طرح نائٹ آپریشن، کمانڈو، بکتر بند اور ایر بارن رینجر یونٹ کے استعمال کو ان فوجی مشقوں کی خصوصیات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے جوان، نئی ٹیکٹک کے ساتھ ڈرون، جنگی ہیلی کاپٹروں اور بکتر بند اور کمانڈو یونٹوں کے استعمال کے نئے طریقوں کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیامبر (ص) ۱۶ سے موسوم فوجی مشقیں جمعرات کے روز ایران کے جنوب مغربی علاقے میں شروع ہوئی ہیں۔