Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کی نئی حکومت نیک نیتی کا مظاہرہ کرے: صدر مملکت

صدرِ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت کی جانب سے اب تک کسی بھی طرح کی نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحنی نے ایران کی وزارت صحت سے متعلق اسپتال پروجیکٹوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نے اگر صداقت کی بنیاد پر انتخابی نعرے لگائے ہیں تو اسے نئے راستے تلاش کر کے فوری طور پر مسائل و مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے سلسلے میں امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت کو چاہئے کہ ان جرائم کے نتیجے میں ایران کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کرنے کی کوشش کرے اور ٹرمپ دور حکومت کی پالیسیوں کو ترک کردے۔

صدر ایران نے کہا کہ تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی واشنگٹن کی پالیسیاں، شکست سے دوچار رہی ہیں تاہم اس ملک کی نئی حکومت کو پرکھنا ہو گا کہ وہ اتنے بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود اپنے ملک کی سابقہ حکومت کے جرائم اور نتیجے میں ایران کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لئے کس حد تک کوشش کرتی ہے۔

ٹیگس