Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • نئے امریکی وزیر خارجہ کا پرانا خواب

امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے فرسودہ مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ شروع کرنا کافی نہیں۔

اپنے ایک ریڈیو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ اگر ایران معاہدے میں واپس آجائے تو واشنگٹن بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں ہمیں طویل اور سخت معاہدے پر کام کرنا  ہوگا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے میں واپسی کو ضروری مگر ناکافی قرار دیتے ہوئے، ایران کے ساتھ نئے معاہدے کے حصول کا بھی مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس سے پہلے ایٹمی معاہدے میں واپسی اور ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیاں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وائٹ ہاوس میں پہنچتے ہی انہوں نے اپنے وعدوں کی تکمیل کو ایران کے ایٹمی اقدامات سے مشروط کر دیا۔

 

ٹیگس