ایران کے دشمن مزید غیر محفوظ ہوئے، دو اور دفاعی منصوبوں کی رونمائی
Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
ایران کی ایئر ڈیفینس فورس نے دو جدید ترین آپریشنل منصوبوں کی رونمائی کردی ہے۔
جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مذکورہ دفاعی آپریشنل منصوبوں کی تقریب رونمائی میں صدر ایران کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری اور بری فوج کے ایئر ڈیفینس ونگ کمانڈر جنرل صباحی فرد بھی شریک تھے۔
ہفتے کو، جن منصوبوں کی رونمائی کی گئی ان میں جدید ترین ریڈار سسٹم بہمن بھی شامل ہے جو فضا میں پرواز کرنے والے انتہائی باریک اجسام کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دوسرے منصوبے کا تعلق ریسکیو آپریشن سے ہے۔
جنرل صباحی فرد کا کہنا تھا کہ یہ ایک طرح کا آٹو نامس کنٹرول روم ہے اور اس سسٹم کی تیاری کا مقصد، بحرانی حالات میں عام لوگوں کی امداد اور ان کی نجات کو یقینی بنانا ہے۔