Feb ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست گفتگو کی افواہ، تہران نے کی تردید

ایران کا کہنا ہے کہ قیدیوں یا دوسرے مسائل کے بارے میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی بھی براہ راست مذاکرات نہ ہو رہی ہے اور نہ مستقبل میں ہوگی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں یا دوسرے مسائل کے بارے میں نہ تو کوئی گفتگو ہو رہی ہے اور نہ ہوگی۔

انہوں نے قیدیوں کے بارے میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس بارے میں یا دوسرے مسائل کے بارے میں کوئی بھی براہ راست گفتگو نہیں ہو رہی اور نہ مستقبل میں ہوگی۔

انہوں نے قیدیوں کے موضوع کے بارے میں کہا کہ امریکی جیلوں میں قید ایرانی قیدیوں کی آزادی کا مسئلہ جو زیادہ تر بغیر جرم کے اور غیر قانونی طریقے سے امریکی جیلوں میں بہت ہی قابل رحم حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ایران کی ترجیحات میں شامل رہا ہے اور ہم نے اس موضوع کو ہمیشہ اٹھایا ہے۔

ٹیگس