Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران میں بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگی کی تصدیق

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران نے بیس فیصد تک سترہ کلو سے زائد یورینیم افزدہ کر لیا ہے۔

آئی اے ای اے نے منگل کی رات ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں تیار ہونے والے بیس فی صد افزودہ یورینیم کی مقدار سترہ اعشاریہ چھے کلوگرام ہے۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے بھاری پانی کا ذخیرہ ایٹمی معاہدے کی حد سے کچھ زیادہ ہے۔

آئی اے ای اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ دو ہزار نو سو سڑسٹھ اعشاریہ آٹھ کیلوگرام ہے جس میں گزشتہ تین مہینے کے دوران پانچ سو چوبیس اعشاریہ نو کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ایران کے قومی ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے تقریبا ایک مہینے پہلے کہا تھا کہ فوردو ایٹمی تنصیبات میں بیس فیصد یورینیم کی افزودگی کے عمل کے پھر سے شروع ہونے کے وقت سے ہی سترہ  کیلوگرام بیس فیصد افزودہ یورینیم تیار کیا جاچکا تھا۔

 

ٹیگس