Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ستاون منصوبوں کی رونمائی

نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایرانی ماہرین کی تیار کردہ ستاون صنعتی مصنوعات اور ترقیاتی منصوبوں کی رونمائی کردی گئی۔

نینو مصنوعات اور منصوبوں کی تقریب رونمائی میں صدر ایران کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری بھی شریک تھے۔ جن ستاون منصوبوں کی رونمائی کی گئی ان میں چالیس صنعتی اور سترہ ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ اس موقع پر انڈسٹریلائزیشن سینٹر فار اپلائیڈ نینو ٹیکنالوجی کا بھی افتتاح عمل میں آیا ہے۔

ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں کو اپنی ترقیاتی، پیداواری اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے انڈسٹریلائزیشن سینٹر فار اپلائیڈ نینو ٹیکنالوجی میں دفاتر فراہم کیے جائیں گے۔

صدر ایران کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ٹیکنالوجیکل ضروریات پوری کرنے میں نالج بیسڈ کمپنیوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک سو چالیس سے زائد نالج بیسڈ کمپنیاں اس مرکز کی نگرانی میں کام کر رہی ہیں۔اس موقع پر مختلف نالج بیسڈ کمپنیوں کے درمیان تعاون کی چار قرار دادوں پر دستخط کیے گئے۔

ٹیگس