Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ممکنہ قرارداد پر آئی اے ای اے کو ایران کا انتباہ

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ تہران کے خلاف آئی اے ای اے کی جانب سے اگر کوئی قرارداد پاس کی گئی تو اس کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کی  قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران کی جانب سے ایڈیشنل پروٹوکول پر عمل درآمد روک دئے  جانے پر اگر آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز، تہران کے خلاف کوئی قرارداد پاس کرتے ہیں تو ایران کا جواب بھی ویسا ہی ہوگا ۔ 

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو مراسلہ بھی ارسال کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے پابندیاں ختم کرانے کے لئے ایک قانون کی منظوری دے کر حکومت کو اس بات کا پابند بنا دیا ہے کہ امریکی پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں تہران آئی اے ای اے کے ساتھ اپنا تعاون محدود اور ایٹمی معاہدے سے متعلق مزید اپنے وعدوں پر عمل کرنا بند کردے گا۔

ٹیگس