Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • لبنانی عالم و مجاہد کے انتقال پر رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام تعزیت

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے لبنان کے بزرگ مجاہد عالم دین قاضی شیخ احمد الزین کی رحلت پر حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو تعزیت پیش کی ہے

رہبرانقلاب اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام ایک تعزیتی پیغام میں لبنان کے مسلم علما کی کونسل کے سربراہ اور مجاہد عالم دین شیخ احمد الزین کی رحلت پر لبنان کے معزز علما اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی -

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی رح کی تحریک کا عالمانہ اور ذمہ دارانہ طریقے سے دفاع اور عالمی سامراج اور صیہونیزم کے خلاف استقامتی محاذ کی حمایت نیز سامراج مخالف تحریکوں میں علاقے کی اقوام کی ان کی جانب سے حوصلہ افزائی کبھی بھی استقامتی تاریخ سے ختم نہیں کی جاسکے گی -

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ میں ایک بار پھر لبنان کے عوام خاص طور پر اس عظیم مجاہد عالم دین کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے بلندی درجات اور غفران الہی کی دعا کرتا ہوں -

شیخ احمد الزین لبنان کے شہر صیدا کے سابق قاضی و حاکم شرع اور لبنانی علما کی کونسل کے سربراہ تھے وہ منگل کو اس جہان فانی سے دیار باقی کی جانب رخصت ہوگئے-

ٹیگس