انسانی حقوق، مغربی ملکوں کا ایک حربہ
Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
ایرانی عدلیہ نے کہا ہے کہ عدالتی تبدیلی کی دستاویزات ایران کے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔
جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے "اسماعیل بقایی ہامانہ" نے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق غیر منصفانہ اور مسخ شدہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی تبدیلی کی دستاویزات ایران کے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔
اسماعیل بقایی ہامانہ نے جو منگل کے روز انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے مزید کہا کہ ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر "جاوید رحمان" کا بیان مغربی ملکوں کے سیاسی عزائم کے تحت سامنے آیا ہے۔