Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • کوو ایران برکت ویکسین کے نتائج کا اعلان

کوو ایران برکت ویکسین کے انسانی ٹرائل کی نگراں کمیٹی کے سربراہ نے اس ایرانی ویکسین کے تحقیقاتی مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

حامد حسینی نے کہا ہے کہ اس ایرانی ویکسین کی انسانی آزمائش کے نتائج قابل قبول رہے ہیں اور ایران کی وزارت صحت نے سلامتی کے اعتبار سے اس ویکسین کی تصدیق کر دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اینٹی باڈی کے اس مرحلے کے نتائج اچھے برآمد ہوئے ہیں اور ہم نے دوسرے مرحلے میں ویکسین کا ڈوز پانچ مائیکرو گرام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح ہمیں دو تحقیقاتی نتائج حاصل ہوئے، پہلا یہ کہ ویکسین سلامتی کا حامل ہے اور دوسرے یہ کہ ویکسین کی بہترین ڈوز پانچ مائیکرو گرام ہے، اور اسی بنا پر دوسرے مرحلے میں ساتھ ہی اس نتیجے کو بھی حاصل کر لیا جائے گا کہ ویکسین کے ڈوز کا فاصلہ اکیس دن رکھا جائے یا اٹھائیس دن رکھا جائے۔

حامد حسینی نے کہا کہ انسانی ٹرائل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تحقیقاتی نتائج کے حصول کے لئے آزمائش کئے جانے کی درخواست کر دی گئی ہے اور ہمیں اجازت ملنے کا انتظار ہے۔

ٹیگس