Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ارادوں کی جنگ میں ایرانی قوم نے اپنا لوہا منوا لیا

ایران کے صدر ڈاکٹر حس روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے عزم و ارادے کی جنگ میں ایسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکمرانوں نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی میں بارہا اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے یوم شہدا کے موقع پر شہید فاؤنڈیشن کے قومی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمنوں نے اپنے ناجائز اور غیر قانونی مطالبات کے مقابلے میں ایرانی قوم کو جھکنے پر مجبور کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی مگر ارادوں کی جنگ میں ایرانی قوم نے اپنا لوہا منوا لیا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے عزم و ارادے کی جنگ میں ایسا کارنامہ انجام دیا کہ وائٹ ہاؤس کے حکمرانوں نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ، اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی میں بارہا اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ ایرانی قوم نے سیاسی، اخلاقی اور قانونی سمیت مختلف شعبوں میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایران کے اسلامی نظام کو نشانہ بنانے کی بھرپور کوشش کی تا کہ اس نظام کو شکست سے دوچار کرسکیں تاہم ایران کا اسلامی جمہوری نظام حالیہ برسوں کے دوران اور زیادہ مضبوط ہوا۔

ٹیگس