Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا کورونا ویکسین ایران پہنچ گیا

ایران کے محکمہ کسٹم کے تکنیکی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کا کورونا ویکسین تہران پہنچ گیا ہے-

ایران کے محکمہ کسٹم کے تکنیکی شعبے کے سربراہ مہرداد جمال ارونقی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ایک لاکھ پچاس ہزار ڈوز پر مشتمل ہندوستانی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ تہران کے امام خمینی ایرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سے قبل کی ویکسین کی کھیپوں کی مانند کسٹم امور کی انجام دہی کے بعد ہندوستانی کورونا ویکسین کی اس کھیپ کو ایران کی وزارت صحت کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اس سے پہلے روسی ویکسین کی تین کھیپیں اور چینی ویکسین کی بھی ایک کھیپ ایران پہنچ چکی ہے، اس سے قبل روسی کورونا ویکسین کی تین کھیپ اور چینی ویکسین کی ایک کھیپ ایران پہنچ چکی ہے۔

ایران کی خوراک و دواؤں کی تنظیم کے ترجمان کیانوش جہانپور نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایک لاکھ کورونا ویکسین کے ڈوز پر مشتمل کیوبا کی کھیپ بھی تین انسانی ٹرائل کی انجام دہی کے لئے ایران پہنچ رہی ہے۔

ٹیگس