ایرانی ویکسین انسانی آزمائش کے اگلے مرحلے میں داخل
Mar ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین کوو ایران برکت کلینکل ٹرائل کے دوسرے فیز میں داخل ہوگئی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق کوو ایران برکت کے کلینیکل ٹرائل کے دوسرے فیز کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے اور چار سو رضاکاروں کو پہلا ڈوز لگایا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوو ایران برکت کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے فیز میں بیس ہزار افراد کو یہ ویکسین لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کوو ایران برکت کا ہیومن ٹرائل جنوری کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور پہلے مرحلے میں تین رضاکاروں کو یہ ٹیکا لگایا گیا تھا اس کے بعد مجموعی طور پر رضا کاروں کی تعداد پچاس سے زائد ہوگئی ہے جن میں اٹھارہ سال سے چھپن سال کی عمر کے لوگ شامل ہیں۔
ماہرین نے کوو ایران برکت کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے اور محفوظ قرار دیا ہے۔