ایران کی 6 سرحدوں پر کورونا کنٹرول کی مہم کا آغاز
Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
ایران کی انجمن ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل نے ملک کی چھے سرحدوں پر کورونا کنٹرول کی مہم شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق محمد حسن قوسیان مقدم نے اس مہم کے آغاز کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سطح پر شروع کی جانے والی اس مہم کو ملک کی چوبیس زمینی، بحری اور فضائی سرحدوں پر شروع کئے جانے کی تیاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف یہ مہم صوبے ایلام میں مہران کی شہید سلیمانی، صوبے خراسان رضوی میں دوغارون، صوبے خوزستان میں شلمچہ اور چذابہ، صوبے سیستان و بلوچستان میں میلک زمینی سرحدوں اور صوبے ہرمزگان کی کیش ہوائی سرحد پر شروع کردی گئی ہے اور دیگر سرحدوں پر بھی اس مہم کو شروع کئے جانے کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔
قوسیان مقدم نے کہا کہ ان سرحدوں سے ملک میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔