Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی ویکسین کی عنقریب مارکیٹ میں آمد کا اعلان

ایران کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ اندرون ملک تیار کی جانے والی مختلف قسم کی کورونا ویکسین عنقریب مارکیٹ میں آجائیں گی۔

سعید نمکی نے کہا ہے کہ آئندہ اپریل مئی تک ایرانی ویکسین کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں ایران کوو برکت، پاستور، رازی کوو پارس اور فخرایک سمیت مختلف قسم کی کورونا ویکسین مکمل معیار کے مطابق تیار کی گئی ہیں جنھیں عالمی منڈیوں میں پیش کر دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ دنیا کے اسّی فیصد کورونا ویکسین کا سات ملکوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ سعید نمکی نے تاکید کی کہ ایران میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کا عمل جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔

ٹیگس