Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • ایرانی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں اضافہ

جدید ترین بین الاقوامی رینکنگ کے مطابق ایرانی یونیورسٹیوں کا گریڈ مزید بڑھ گیا ہے -

ٹائمز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ دوہزاراکیس کے مطابق ایران کی کردستان میڈیکل یونیورسٹی ، محقق اردبیلی یونیورسٹی ، کرمان میڈیکل یونیورسٹی ، اراک یونیورسٹی ، حکیم سبزواری یونیورسٹی ، لرستان یونیورسٹی ، کرمانشاہ رازی یونیورسٹی ، تربیت معلم شہید رجائی اور سیستان و بلوچستان یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

ٹائمز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ایران کی ان یونیورسٹیوں کا اضافہ ہونے سے انٹرنیشنل رینکنگ میں ایرانی یونیورسٹیوں کی تعداد بڑھ کر سینتالیس ہوگئی ہے ۔

ٹائمز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی تازہ ترین رپورٹ میں ایران کی شریف یونیورسٹی، ایران میڈیکل یونیورسٹی ، علم و صنعت یونیورسٹی اور شہید بہشتی یونیورسٹی کی رینکنگ میں سو درجے کا اضافہ ہوا ہے ۔

ٹائمز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ دوہزار بیس میں سبجیکٹ کے لحاظ سے بھی گریڈ شائع کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر کمپیوٹرسائنس ، انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس کے شعبوں میں بھی ایرانی یونیورسٹیاں ہائی گریڈ کی حامل رہی ہیں ۔

ٹائمزکی سبجیکٹ رینکنگ کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ سن دوہزار اکیس میں ایرانی یونیورسٹیوں نے مناسب ترقی کی ہے اور ان یونیورسٹیوں نے تمام فیکلٹیز میں ہائی گریڈ حاصل کیا ہے ۔

شانگھائی رینکنگ میں بھی جو ایک معیاری ورلڈ رینکنگ سسٹم ہے اور جس کے نتائج شانگھائی چیاؤٹنگ یونیورسٹی شائع کرتی ہے ، ایران کی بارہ یونیورسٹیوں کے نام موجود ہیں ۔

 


خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس