ایرانی کورونا ویکسین محفوظ ترین ہے
ایرانی کورونا ویکسین رازی کوو پارس انتہائی محفوظ ترین کورونا ویکسین ہے۔
یہ بات رازی کوو پارس کی انسانی آزمائش یا کلینیکل ٹرائل کی جانچ پڑتال کرنے والے محقق ڈاکٹر سعید کلانتری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتائی۔
ڈاکٹر سعید کلانتری کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ رازی کوو پارس کے سائڈ افیکٹ نہ ہونے کے برابر ہیں اور یہ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے حتی مریض کے بازو پر بھی اس کے وہ اثرات نہیں دکھائی دیئے جو دوسری ویکسین کی وجہ سے ظاہر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ رازی کوو پارس غیر ملکی کورونا ویکسین سے زیادہ محفوظ اور کمترین سائڈ افیکٹ کی حامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رازی کوو پارس کی انسانی آزمائش یا کلینیکل ٹرائل کا آغاز اٹھائیس فروری کو کیا گیا تھا۔
رازی کوو پارس ایرانی ماہرین کی تیار کردہ دوسری کورونا ویکسین ہے۔ اس سے پہلے ایرانی ماہرین نے کوو ایران برکت کے نام سے ویکسین تیار کی تھی، جبکہ حال ہی میں تیسری کورونا ویکسین فخرا کے نام سے تیار کی ہے۔
تنیوں کورونا ویکسین اس وقت انسانی آزمائش کے مختلف مراحل طے کر رہیں۔
ایرانی ماہرین کی تیار کردہ تمام ویکسین عالمی ادارہ صحت کے ویکسین سازی کے معیاروں کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔