Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران میں آزادی ٹاور کی لائٹیں ایک گھنٹہ کے لیے بند کردی گئیں

ایران سمیت دنیا بھر میں کل رات ارتھ آور منایا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں کل رات آلودگی سے پاک ماحول کیلئے ارتھ آور منایا گیا جس کے دوران ایک گھنٹہ کے لیے غیر ضروری لائٹس بند کردی گئیں۔ ایران میں آزادی ٹاور کی لائٹیں بھی ایک گھنٹہ کے لیے بند کردی گئیں۔

ہفتہ 27 مارچ کو زمین سے محبت کے اظہار کے طور پر ایران سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا، ہر ملک کے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 سے 9:30 کے دوران غیر ضروری بتیاں گل کردی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی بار ارتھ آور 2007ء میں سڈنی میں منایا گیا تھا بعدازاں ارتھ آور ایک عالمی تحریک بن گئی اور اس کا باقاعدہ آغاز 2009ء سے ہوا۔

اس تحریک کے تحت لوگ ہر سال مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کی لائٹس بند کر کے موم بتی، ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔

ٹیگس