Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان تعلقات کے فروغ سے خائف بعض ممالک خیر سگالی کی فضا کو مکدر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 تاجکستان میں جاری ہرٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا بعض ممالک تہران کابل قربتوں سے خوش نہیں ہیں اور وہ رائے عامہ کو منحرف کی کوشش کر رہے ہیں۔

افغانستان کے وزیرخارجہ محمد حنیف اتمر نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان کی حکومت سیاسی اور اقتصادی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون اور صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے جاری مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف افغانستان کے بارے میں ہونے والی ہرٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کی شب تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے ہیں ۔

 

ٹیگس