Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران نے آسٹریا سے واپس منگوائے اپنے درجنوں نوادرات ... انٹرپول کا تعاون قابل ستائش

ایران سے غیر قانونی طور پر آسٹریا منتقل کیے جانے نایاب تاریخی اشیا دوبارہ ایران پہنچ گئیں۔

ایران انٹرپول کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہادی شیرزاد نے بتایا ہے کہ ہخامنشی، اشکانی اور ساسانی دور کی اٹھائس نایاب اشیاء، آسٹریا کی انٹر پول کے تعاون سے ایران واپس منتقل کر دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والی یہ تمام اشیاء کئ برسوں کے دوران غیر قانونی طور پر ایران سے آسٹریا منتقل کی گئی تھیں۔

 ایران انٹرپول کے سربراہ نے ان اشیا کی واپسی کے لئے آسٹریا کی انٹرپول کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس