ایران ، سولہ ہزار "سو " یورے نیم کی افزودگی کی صلاحیت کا حامل
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اس وقت سولہ ہزار پانچ سو " یونٹ " تک یورے نیم کی افزودگی کی صلاحیت موجود ہے-
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران یورے نیم کو سولہ ہزار پانچ سو "یونٹ " تک افزودہ کرسکتا ہے جبکہ دوہزار تیرہ میں اس کے پاس صرف تیرہ ہزار یونٹ " تک افزودگی کی صلاحیت تھی۔
علی اکبرصالحی نے اعلان کیا کہ سنیچر کو صدر مملکت کی موجودگی میں ایٹمی شعبے میں حاصل ہونے والی پیشرفت کی نمائش لگائی جائے گی اور اس میں ایک سو تینتیس نئی ایٹمی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ نمائش میں کچھ نئی میڈیسین کی بھی رونمائی ہوگی ۔
علی اکبر صالحی نے کہا کہ اس وقت ایٹمی انرجی کا ادارہ صعب العلاج بیماریوں میں مبتلا دس لاکھ مریضوں کو دوا فراہم کر رہا ہے۔علی اکبر صالحی نے بتایا کہ کینسر اور دیگر صعب العلاج بیماریوں کے معالجے کے لئے ایک اسپتال صوبہ البرز میں قائم کیا گیا ہے جو دنیا کا چھٹا سب سے بڑا اسپتال ہے ۔